لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا، سیدال خان ناصر

منگل 14 مئی 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ ایوان بالا میں بیٹھ کر بلوچستان سمیت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائوں کیونکہ وہاں پر آنے والے تمام سینیٹرز اپنے اپنے علاقوں اور صوبوں کی نمائندگی کرتے ہیں میری کوشش ہوگی کہ پارٹی قیادت کی جانب سے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھائوں اور تمام قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہوکر اپنی بساط کے مطابق لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کروں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار اللہ داد بڑیچ اور فرید افغان سمیت ملنے والے دیگر پارٹی رہنمائوں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیدال خان ناصر کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ایک ایسے صوبے اور علاقے سے ہے جو قبائلی حوالے سے ایک اپنی حیثیت اور پہچان رکھتا ہے اور پارٹی قیادت نے ایک ادنیٰ ورکر پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے سینیٹر اور پھر بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے سے تعلق رکھنے پر ڈپٹی چیئرمین بنایا ہے جو میرے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور پارٹی سمیت بلوچستان کے لوگوں کی بھی مجھ سے توقعات ہے میری کوشش ہوگی کہ میں اپنی بساط اور قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جو میرے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں ہوگا لوگوں کی ہر مشکل اور مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا کیونکہ ہمارے لوگوں کی مشکلات اور مسائل زیادہ ہیں وسائل کا فقدان ہے اور لوگوں کی اپنی مشکلات دور کرنے کے لئے اعلیٰ حکام تک رسائی بھی بڑی مشکل سے ہوتی ہے ہم نے تمام چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر صوبے کی بہتری اور امن کی بحالی، مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایوان بالا کے فورم سے حکومت کے ساتھ ملکر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں