وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سوئی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

دہشت گردوں نے نہتے اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا بلوچستان حکومت دہشت گردی کی اس لہر کو بھی شکست دے گئے، میر سر فر ا ز بگٹی

منگل 14 مئی 2024 23:20

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں سوئی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے نہتے اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا بلوچستان حکومت دہشت گردی کی اس لہر کو بھی شکست دے گی انہوں نے کہا کہ سوئی میں اللہ رکھیہ کا بہمانہ قتل قابل مذمت ہے شہید اللہ رکھیہ سچا پاکستانی اور بہترین انسان تھا وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیرینہ دوست اللہ رکھیہ کی شہادت پر دلی دکھ ہوا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں