امن کے لئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ، ضیاء اللہ لانگو

بدھ 15 مئی 2024 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ امن کے لئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے پوری قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہی، وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے آپریشن کے دوران بہادر سپوت میجربابرخان کی شہادت پر افسوس کا اظہاراور خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژکرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیںسیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے بدولت ہم اپنے گھروں میں چھین کی نیند سوتے ہیںدشمن قوتوں کی یہی سازش ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سیکورٹی فورسز کے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے امن وخوشحالی کی بحالی کے لئے پوری قوم اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پہاڑکی چٹانوں کی مانند مضبوط ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں