اختیارات کا ڈونگ رچانے والے سرکاری افسران بے اختیار ثابت ہوئے، ینگ ڈاکٹرز

بدھ 15 مئی 2024 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑنے کہا ہے کہ حکومتی اور سرکاری عہدیداروں کے بلند و بانگ دعوے صرف کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے، اختیارات کا ڈونگ رچانے والے سرکاری افسران بھی بے اختیار ثابت ہوئے، نہ ٹریننگ کی نشستوں میں اضافہ ہوا نہ مختص بجٹ بڑھایا گیا ٹریننگ کے لئے نشستوں کے تعداد اور مختص فنڈز میں فورا اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت محدود ٹرینینگ کی اسامیوں کو ناقص حکومتی پلاننگ کے سبب خطرات لاحق ہو گئے ۔

وائی ڈی اے بلوچستان وزیرِ اعلی بلوچستان ، وزیر صحت ، وزیر خزانہ ، سکریٹری صحت اور سیکرٹری خزانہ سے فل فور ٹریننگ کی نشستوں کی تعداد اور مختص فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سینٹرل انڈکشن پالیسی اسپشلیزیشن کے خواہشمند ڈاکٹرز کے لٹریننگ کے لئے انتہائی محدود نشستوں کی وجہ سے خطرات کے بادل منڈلانے لگے پی جی ایم آئی کو پورے صوبے کے لئے محض چار سو (400) نشتیں فراہم کی گئی ہے جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔

نشستوں میں کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صوبہ سندھ کے صرف ایک ہسپتال میں نو سو تریسٹھ (963) نشستیں موجود ہے اور حال ہی میں مزید دو سو (200) نشستوں کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کے لئے ٹریننگ کے لئے نشستوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جہاں نشستوں میں کمی کا سامنا ہے وہاں ساتھ مختص فنڈز کے ناکافی ہونے کا بھی سامنا ہے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے اصل پالیسی کے تحت سالانہ ڈاکٹرز کے ٹریننگ کی اسامیاں زیادہ کرنے، سٹائپنڈ بڑھانے اور ریگولر کرنے کی حکومتی اور سرکاری عہدیداران کی مسلسل یقین دہانیوں کے باوجود مسائل کا حل تا حال ممکن نہ ہوسکا۔

فنڈز میں اضافے سے نہ صرف سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا بلکہ ڈاکٹرز کے لئے بھی ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ وائی ڈی اے بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹرز کی ٹریننگ کی انتہائی محدود ناکافی نشستوں میں فورا اضافے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ اور ساتھ ہی مختص فنڈز میں فل فور اضافے کا مطالبہ کرتی ہے وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹرز کے حقوق کا دفاع کرنے میں بالکل نہیں ہچکچائیگی۔

حکومت اور سرکاری عہدیداران ہوش کے ناخن لے کر اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں ڈاکٹرز کے ٹریننگ کے نشستوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختص فنڈز میں اضافہ کرنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدمات کریں بصورت دیگر وائی ڈی بلوچستان ڈاکٹرز کے بہتر مسقبل کے لئے سڑکوں کا رخ کرنے سمت کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں