پائیدار امن کے قیام سے معیشت اور سیاست کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل

بدھ 15 مئی 2024 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر بابر خان کی شہادت پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پائیدار امن و امان کے قیام سے معیشت اور سیاست کو مضبوط بنیادیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ گورنر بلوچستان نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں