و زیر اعظم نے فراخ دلی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے زمینداروں کے تمام مطالبات تسلیم کئے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

تمام ٹیوب ویلز کو جلد سولر سسٹم پر منتقلی سے زمینداروں کو فائدہ ہو گا ،بلو چستان میں زراعت کے شعبے کوفروغ ملے گا، میرسرفراز بگٹی

بدھ 15 مئی 2024 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ زمینداروں کے مطالبات لے کر و زیر اعظم کے پاس گیا، و زیر اعظم شہباز شر یف نے فراخ دلی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے زمینداروں کے تمام مطالبات تسلیم کئے ، زمینداروں نے احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جو کہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوبلوچستان اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ بلو چستان میں امن اومان کی خراب صورتحال باعث تشویش ہے ، ژوب میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور میجر بابر نیازی کی شہادت پر انہیں عقیدت پیش کرتا ہوں، شہید میجر بابر نیازی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

میر سر فراز بگٹی نے کہاکہ بلو چستان میں تمام ٹیوب ویلز کو جلد سولر سسٹم پر منتقل کیا جا ئے گا ، جب تک ٹیوب ویلز سولر پر منتقل نہیں ہوتے زمینداروں کو 6گھنٹے بجلی فراہم کی جا ئے گی ،ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی سے زمینداروں کو فائدہ ہو گا اور بلو چستان میں زراعت کے شعبے کو فروغ ملے گا ۔ و زیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، سسٹم میں جو خرابی ہے اسیدرست کرنے کی ضرورت ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں