ملک دشمن عناصر پاکستان کو سیاسی اور عسکری قیادت کے معاشی پالیسیاں ہضم نہیں ہو رہی، عبدالخالق اچکزئی

پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کیوجہ سے ایسے تمام عناصر کو شکست سے دو چار کیا ہے جو پاک وطن کی سالمیت پر حملہ آور تھے

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

dکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد وطن میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کی درست معاشی فیصلوں کی وجہ سے آج دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہی درست فیصلوں کے ثمرات بہت جلد پاکستان کے عام شہری تک پہنچیں گی۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو سیاسی اور عسکری قیادت کے معاشی پالیسیاں ہضم نہیں ہو رہی۔آج کے سیاسی اور عسکری قیادت کے فیصلے پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک فوج کی حالیہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی بقاء کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی وجہ سے اس وقت قوم متحد ہے اور دنیا کا پاکستان پر اعتماد بھی ہمارے جوانوں کی حب الوطنی اور لہو کی قربانیوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ 9/11 کے بعد پاکستان کے خلاف جو سرد جنگ جاری رکھی گئی تھی جو آج بھی جاری ہے، لیکن اب ہر جنگ اپنی زوال اور پسپائی کی طرف گامزن ہے۔ دنیا اس بات کی ضامن ہے کہ پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کیوجہ سے ایسے تمام عناصر کو شکست سے دو چار کیا ہے جو پاک وطن کی سالمیت پر حملہ آور تھے اور یہ مٹھی بھر عناصر اپنے ایسے تمام مضموم مقاصد میں ناکام ہوئے ہیں جو اپنے بیرونی آقاؤں کی آشیرباد سے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے تھے۔

آج جو شکست خوردہ عناصر ملک کے دفاعی اور انتظامی اداروں کے خلاف لفاظی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اسپیکر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جہاں ملک کی سالمیت اور بقاء کے فیصلوں کا تعلق ہے، چاہے وہ قانون سازی کے مراحل ہو یا اعلی عدلیہ کے ملک وقوم کی بقاء کے فیصلے ہو پاکستان ہماری ترجیح ہونی چاہیے، اوریہ سب اسٹیبلشمنٹ کی بدولت ہے ورنہ سیاسی اور آئینی اداروں نے اس ملک کو اس نہج تک پہنچا کر کھڑا کر دیا تھا جہاں سے کامیابی کی طرف واپس آنا ناممکن تھا۔

آئین کی پاسداری کی آڑ میں پاک فوج کی ملک کی بقاء کیلئے جو تمسخر اڑیا جارہا ہے یہ نا صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل نفرت بھی ہے۔ آج جو طوفان بدتمیزی کا سلسلہ جاری ہے، اسے جلد از جلد بند ہوجانا چاہئے۔ آج ہم جن ایوانوں میں بیٹے ہیں یہ صرف اور صرف ہمارے جوانوں کی اٴْن قربانیوں کی بدولت ہیں جنہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل کے لئے قربان کیا۔ لہذا ہم سب کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ہم جس بھی منصب پر براجمان ہیں، ہمیں اپنے وطن کیلئے درست فیصلے کرنے ہونگے اور ہمیں احتیاط برتنی ہو گی ورنہ تاریخ کا ایک ظالمانہ روش بھی ہے جو اپنے آپ کو دہراتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں