ؔمارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو مستقلی کرنے کے احکامات ملازمین کو مستقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ظفر رند

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

}کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) مرکزی رہنما بلوچستان لیبر فیڈ ریشن ظفر رندنے کہا ہے کہ صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک کا مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو مستقلی کرنے کے احکامات ملازمین کو مستقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے آج مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کا دورہ کیا دیگر مسائل کے علاوہ عرصہ دراز سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا با قائدہ اعلان کیا مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ملازمین کے کوائف اور دیگر ضروری کاروائی فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر عرصہ دراز سے کنٹریکٹ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ملازمین نے حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کیا بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنما ظفر رند اور عبدالسلام محمد حسنی نے ملازمین کو در پیش مسائل اور مستقل کرنے کو خوش آئند قرار دیامزید کہا حاجی علی مدد جتک ایک مخلص اور عوام دوست رہنما ہے ان کے سیاست ہمیشہ ملازمین اور عوام کے مفاد میں رہا ہیں۔

(جاری ہے)

ظفر رند اور سلیم سرور لانگو نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ اکنامکس سید ستار شاہ کیئر ٹیکر ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ممتاز جنگ اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی حاجی جیند الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبد الصمد محمک کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان افسران کے بدولت مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین اپنے جائز حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے آخر میں تمام ملازمین نے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کا شکریہ ادا کیا اور ظفر رند نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا خصوصی طور پر شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے حاجی صاحب جیسے غریب پرور آدمی کو صوبائی وزیر زراعت نامزد کیا جو یقیناً بلوچستان میں زراعت اور اس سے وابستہ لوگوں کی دن رات خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں