ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کاروائیاں جاری

جمعرات 16 مئی 2024 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف جگہوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کاروائیاں جاری ہیں، گرانفروشی میں ملوث 18 دکانداروں کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ 4 دکانیں سیل کردی گئیں، 16 دکانداروں کو جرمانے اور متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ جاری امتحانات میں مختلف امتحانی مراکز کے دورے اور سپنی روڈ پر رکشہ شو رومز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون نے سریاب روڈ پر منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کے دوران 10 پیٹرول پمپوں کا معائنہ کیا ، کم گیج پائے جانے پر 1 پیٹرول پمپ کو سیل کردیا جبکہ 8 پیٹرول پمپ مالکان کو گرفتار کرکے جرمانے کیے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)خالد شمس نے ریونیو حکام، سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کے ہمراہ اے ایس ڈی بلیلی اور مقامی آبادی کے بارش کے پانی کی نکاسی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے موقع کا دورہ کیا۔

اس دوران مجوزہ ڈرین ایریا کا معائنہ کیا اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق جائزہ لیاکسی بھی بارش، سیلاب کی صورت حال سے پہلے ڈرین چینل کو جلد بنانے کی احکامات جاری کیے ۔ سپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے سپنی روڈ پر رکشہ شورومز کے خلاف کاروائی کی اس دوران 65 شورومز کو سیل کرکے مزید کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو رپورٹ ارسال کردی ۔ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید نے جوائنٹ روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کیا جس میں بیف شاپ، مٹن شاپ اور پولٹری شاپ شامل ہیں، دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ کے دوران سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 1 دکان سیل کردی 3 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ 2 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔

مجسٹریٹ مطیع اللہ نے خیزی چوک او سمنگلی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 15 دکانوں کا دورہ کیا جس میں نان شاپ اور بیف شاپ شامل تھے۔ دکانوں میں قیمتوں کا جائزہ لیا جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 1 دکاندار کو گرفتار کرلیا جبکہ بارہ دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر مجسٹریٹ سریاب خادم حسین کھوسہ نے سریاب مل بوائز ہائی سکول سریاب میں سنٹر 1 کا دورہ کیا جو کہ تسلی بخش پایا گیا۔امتحانی مراکز کا دورہ مجسٹریٹ عبدالحمید نے حالیہ جاری ایف ایس سی کے جاری امتحانات کے دوران گورنمنٹ گرلز ریلوے اسکول امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اس دوران طالبات رول نمبر سلپ چیک کیے اور نقل پر سختی پابندی کی تاکید کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں