aجمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ دو روزہ اجلاس دوسرے روز صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینٹر مولانا عبدالواسع کے صدارت میں جاری

جمعہ 17 مئی 2024 22:55

۔ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ دو روزہ اجلاس دوسرے روز صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینٹر مولانا عبدالواسع کے صدارت میں جاری رہا، اجلاس میں مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کے اراکین شریک ہوئے اجلاس میں تنظیموں امور پر غور کیاگیا، اجلاس میں پارلیمانی اراکین نے صوبائی حکومت کے متعلق معمولات اجلاس میں پیش کئے، اجلاس میں مجلس عاملہ اور پارلیمانی اراکین نے تمام معمولات اور آنے والے بجٹ پر غور کیا، اور آنے والے بجٹ کے خدوخال پر تفصیلی بحث کیا۔

اجلاس میں مولانا محمد صدیق مینگل شہید کی المناک شہادت پر غم و افسوس کا اظہار کیا اجلاس میں مولانا محمد صدیق مینگل شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت اور اس کے اداروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع چاغی ضلع نوشکی اور ضلع پشین کے معاملات پر طویل مشاورت کے بعد متعدد فیصلے کئے گئے اجلاس میں مولانا محمد صدیق مینگل شہید ، عبدالحئی مینگل کی ہمشیرہ اور ضلع ژوب کے امیر مولوی سرور کے والد و دیگر کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتیہوئے صوبائی امیر نے کہا کہ قائد جمعیت کی قیادت میں پوری قوت کے ساتھ دھاندلی کے خلاف نکلیں ہیں اس دفعہ اس پر خاموش نہیں رہنگے، جمعیت علمااسلام بھرپور قوت کے ساتھ ملک بھر عوامی قوت سے عوامی اسمبلی اجتماعات کا انعقاد کررہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں