ڈپٹی کمشنرچمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی اداروں کی صورتحال پر بریفنگ

ہفتہ 18 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرچمن کیپٹن (ر)راجہ اطہر عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلع چمن میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی دوبارہ بحالی اور مرمت کے حوالے سے ڈی سی چمن کو تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کا مورال ٹھیک کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور گزشتہ شدید بارشوں سے متاثرہ سکولوں کو نقصان پہنچا، انکی بحالی اور مرمت کے کام کو محدود وسائل کے باوجود جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے قوم کے ہونہاروں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ تعلیم صحت اور امن و امان کے حوالےسے ہم کسی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے ۔ ڈی سی چمن نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے ۔ ایجوکیشن افسران وہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں جس سے تعلیمی اداروں میں حقیقی اور واقعی بہتری ممکن ہو۔اس موقع پر اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران ڈی ای او فی میل عظمی گیلانی ، ڈپٹی ڈی ای او میل عبدالقدوس ، ڈپٹی ڈی ای او ملالہ اچکزئی ، ای ایم آئی ایس فوکل پرسن شراف اچکزئی ، آر ٹی ایس ایم کوآرڈینیٹر جہانزیب ، سی پی ڈی پی آئی ٹی ای شراف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں