روحانہ گل کاکڑ کی ڈپٹی کمشنر حب تعیناتی کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی

ہفتہ 18 مئی 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) روحانہ گل کاکڑ کی ڈپٹی کمشنر حب تعیناتی کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ترجمان ضلعی انتظامیہ حب کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے حب کے شہریوں کی فلاح وبہبود شہر کی صفائی ستھرائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال کیمیڈیکل ویسٹ کو محفوظ مقامات پر تلف کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت یہاں ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ میں بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں صنعتی ضلع حب سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرہ اٹھا نے کیلئے میونسپل کارپوریشن حب نے صنعتکاروں کی معاونت سے پلان کی بھی منظوری دے دی ہے اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پلان کے تحت میونسپل کارپوریشن عملے نے صفائی مہم دن رات دو شفٹوں میں کام شروع کردیاہینوزائیدہ ضلع حب کیچیف آفسر میونسپل کارپوریشن سیدسلیم شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے بھاری مشینری کے ذریعے شہر کے وسط سے گزرنے والے نالے سے 80 فیصد کچرہ صاف کردیا ہے میونسپل کارپوریشن کے مستقل اورعارضی ملازمین نے فرائض کی سرانجام دہی شروع کردی ہے ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ہینڈآِوٹ کی مطابق شروع کی گئی صفائی مہم کے دوران ابتک ایک ہزار ٹن سے زاِئد کچرا شہرکی مختلف جگہوں سیے اٹھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حب نے میونسپل سروسز کیساتھ آرسی ڈی ہائی وے اورگرین بیلٹ کو بھی صفائی مہم میں شامل کرنے کی چیف افسر کو واضح ہدایات جاری کیں کہ شہر کو صاف ستھرارکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ چیف افسر ضلع حب سید سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ اوربلوچستان ہائیکورٹ کے اجکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے ۔

چیف افسر حب کا کہنا ہ ے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے روزانہ ٹنوں کے حساب سے کچرہ اٹھانے کے لئے مشینری کی ضرورت ہے ۔میونسپل کارپوریشن کے پاس موجود مشینری ضلع حب کی شہری ضروریات کےتناسب سے نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہر کی آبادی پانچ لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے باب بلوچستان سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر واقع آرسی ڈی شاہراہ کا مرکزی حصہ ہے جہاں سے بیرون ملک و دیگر شہروں سے مہمانوں کی صنعتی ضلع حب میں آمد و رفت ہوتی ہے ۔ضلع حب کی خوبصورتی اورمستقل صفائی کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں