ع*جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ نے 23 مئی بروز جمعرات تربیتی کنونشن کا اعلان کردیا

شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت طلبہ اسلام کے مرکزی صوبائی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے

اتوار 19 مئی 2024 18:30

`کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) جے یوآئی جے ٹی آئی کے ضلعی رہنما ئوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز احمد خان شہید رح کی مشن جاری رہے گا جمعیت طلبہ اسلام تعلیمی اداروں میں پرامن ماحول کی قیام کے لئے جہد وجہد جاری رکھیں گے 23 مئی جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن کے انعقاد سے دورس نتائج برآمد ہونگے ان خیالات اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی کنوینر محمد اسحاق خان اچگزء ڈپٹی کنوینر حافظ محمد موسیٰ جے یوآئی کے رہنماء مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا مفتی دین محمد جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی قائدین حافظ محمد معصوم حافظ احمد شاہ حافظ حبیب الرحمن حافظ قایم شاہ اعجاز الرحمن جتک جمعیت طلبہ اسلام خلفائے راشدین یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے کنوینر حافظ ہدایت اللہ سبحانی ڈپٹی کنوینر حافظ انیس الرحمن جتک نے الجمیعت ہاوس کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت علما اسلام جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی رہنما وں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام طلبا برادری کے جائزحقوق کے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے 23 مئی بروز جمعرات بوقت دو بجے ظہر جے یوآئی کے ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم تربیتی کنونشن سے دورس نتائج برآمد ہونگے طلبہ برادری کے جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام ملک بھر میں علما حق کی سرپرستی میں طلبہ برادری کے جائز مسائل کے حل کیلئے اور نوجوانوں کو قرآن وسنت سے روشناس کرانے کے لئے جہد وجہد کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ 23 مئی جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے کارکن جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عظیم الشان تربیتی کنونشن میں شرکت یقینی بنائیں تربیتی کنونشن سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست ضلع کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کا انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام جمعیت طلبہ اسلام کے مرکزی صوبائی وضلعی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام تعلیمی اداروں میں مخلوط نظام کے خلاف جہدوجہدکرکے تعلیمی اداروں میں اداروں میں طلبہ اور طالبات کی نظام تعلیم کو الگ الگ رائج کرنے کے لئے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں