ٌریلوے پاکستان کو اثرورسوخ دبا و رشوت کے ذریعے تباہ و برباد کردیا گیا ہے، امان اللہ کنرانی

اتوار 19 مئی 2024 18:30

) کوئٹہ (آن لائن) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے نجی ملکیت کی کاروں میں عوام کے سفر پر ٹرانسپورٹ مافیا و سمگلروں و منشیات فروشوں کی خواہشات کی تعمیل میں نوٹس کا اجرا ہم مسترد و واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں اسی طبقے نے پہلے ریلوے پاکستان کو اپنے اثرورسوخ دبا و رشوت کے ذریعے تباہ و برباد و ناکارہ بنادیا مال برداری کیلئے ریلوے کا سسٹم ختم ھوکر رہ گیا اور ٹرانسپورٹ مافیا عوام کی زحمت و ریاست کی ہزیمت سے دولت کما رہے ہیں کیونکہ نجی کاروں کی آرامدہ سفر سے سمگلروں کو تکلیف ہے عوام سہولت کے ساتھ کیوں جارہے ہیں کیونکہ لوگ بسوں کی بجائے کار کو اسلئے ترجیح دے رہے ہیں بس والے منشیات و پٹرول و ڈیزل سمگل کرتے ہیں اور راستوں میں چیکنگ رکاوٹیں و موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں