کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل اور 6 سالہ بچی کو زخمی کردیا

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل اور 6 سالہ بچی کو زخمی کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز سریاب کے علاقے عوامی پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لال خان اور یحییٰ موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار 6 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس کے ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ ہے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں