نیب بلوچستان کے زیراہتمام بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار سے متعلق سیمینار کا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) نیب بلوچستان نے گزشتہ روز کو لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں قومی اختساب بیورو بلوچستان نیب کی جانب سی''بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار'''' کے حوالے سے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ملٹی پرپز ہال میں ایک سیمینار کی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی، انچارج نیب سب آفس گوادر ڈاکٹر محمد راشد، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر DSA ڈاکٹر عبد القدوس قمبرانی، اساتذہ اور طلباء کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

* ڈائریکٹر نیب ڈاکٹر محمد راشد و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف جنگ میں طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی اور اسکے منفی اثرات کے بارے میں طلباء کو تفصیلی آگاہی بھی دی، سیمینار میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جدید علوم سے روشنائی نہایت ضروری ہے جس سے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ کرپشن میں بھی کمی آتی ہے۔

(جاری ہے)

جدید علوم کے حصول سے روشنائی کام کے طریقہ کار میں بہتری اور نقائص بشمول کرپشن سے اجتناب کا پیش خیمہ بنتی ہے۔

بعد ازاں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی نے بھی نوجوانان کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل کے معمار ہیں انہیں ملک کے آئین و قوانین اور شخصیت کے بہترین خواص سے آگاہی دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے، تاکہ یہ اپنے ملک کے لیے بہتر سے بہتر خدمانت سر انجام دے سکیں اور موضوع کے حوالے سے کرپشن سے نجات دلائیں ط سیمنیار میں طلباء نے نیب کے ڈائریکٹر سے اینٹی کرپشن کے حوالے سے سوالات کئے جن کے سیر حاصل جوابات دیئے گئے جس سے طلباء نے کرپشن کے خلاف آگاہی میں اضافہ ہوا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں