فرنٹیئرکورنی10 ارب روپے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

آٹا، چینی، یوریا، چاول، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، لائیو سٹاک، نارکوٹکس ،غیر ملکی کرنسی برآمد

ہفتہ 25 مئی 2024 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) فرنٹیئر کور بلوچستان (سائوتھ) کی صوبے میں اسمگلنگ کارروائیاں جاری ہیں،10 ارب روپے کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے آٹا، چینی، یوریا، چاول، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، لائیو سٹاک، نارکوٹکس، تیل اور ممنوعہ اشیاء سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت میں بہتری لانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کاروائیاں تواتر سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں ایف سی بلوچستان نے صوبے میں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے متعدد کاروائیاں کیں، ایف سی بلوچستان کی جانب سے اسمگلنگ کرنیوالے نیٹ ورک کوموثرطریقے سے ناکام بنایا گیا، انسداد سمگلنگ کی ان کاروائیوں میں آٹا، چینی، یوریا، چاول، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، لائیو سٹاک، نارکوٹکس، تیل اور ممنوعہ اشیاء سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ، پکڑی گئی اشیاء کی مالیت تقریباً دس ارب روپے ہے، ایف سی بلوچستان مستقبل میں بھی سمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں