سینئر اداکارہ عائشہ گل نے علی سید سے منگنی کرلی

جمعہ 2 اپریل 2021 11:23

سینئر اداکارہ عائشہ گل نے علی سید سے منگنی کرلی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) سینئر اداکارہ عائشہ گل نے 40 برس کی عمر میں علی سید سے منگنی کرلی۔اداکارہ و ماڈل نے اپنی منگنی کا اعلان انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ الحمداللّٰہ ، علی سید سے منگنی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اگست 1980 میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے مقدر ڈرامے میں اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پھر بیشمار ڈراموں میں بہترین کردار نبھائے۔انہوں نی2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انسانوں جیسے لوگ‘ میں بھی کام کیا۔عائشہ گل نے جیو ٹی وی کے ڈراموں ’ کس دن میرا ویاہ ہووے گا، ڈولی آنٹی کا ڈریم وِلا، ٹوٹے ہوئے پر، مکافات، دکھاوا، مقدر سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں