پشاور زلمی کی فتح کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو جاتا ہے ،باولرز سے میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں،سرفراز احمد

ہمارے سب کھلاڑی اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں ، باولرز کوتھوڑی اور محنت کرنی ہوگی،گفتگو

اتوار 26 فروری 2017 12:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ میچ کی فتح کا کریڈٹ شاہد آفریدی کو جاتا ہے،انہوں نے آخری اوور میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بہت سی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہوئی ہیں،باولنگ میں کچھ کمی رہ گئی تھی۔ہمارے سب کھلاڑی اپنی اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں جبکہ باولرز کوتھوڑی اور محنت کرنی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آگے آنے والے میچز میں ہم اپنی پوری پر فارمنس دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں