خواجہ فرید یونیورسٹی کی کیو ایس ایشیا ء رینکنگ2024 میں نمایاں پوزیشن

بدھ 8 نومبر 2023 18:26

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2023ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان ایک اور بین الاقوامی رینکنگ میں نمایاں ہوگئی۔ پہلی بار خواجہ فرید یونیورسٹی نے کیو ایس ایشیا ء رینکنگ2024 میں نہ صرف جگہ بنائی بلکہ نمایاں پوزیشنز بھی حاصل کیں۔ بین الاقوامی ادارے کے مطابق خواجہ فرید یونیورسٹی کیو ایس ایشیا ء یونیورسٹی رینکنگ میں ایشیاء کی بہترین جامعات میں 801 نمبر پر رہی۔

اسی طرح خواجہ فرید یونیورسٹی جنوبی ایشیائی جامعات میں 258 ویں نمبر پر جب کہ پاکستان بھر کی انجینئرنگ جامعات میں پانچویں نمبر پررہی۔کیو ایس رینکنگ 2024 کے مطابق خواجہ فرید یونیورسٹی کو دنیا کی سب سے کم عمر یونیورسٹی کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے جو اس رینکنگ میں اپنا نام بنا نے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ کاکہنا تھا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کی نمایاں پوزیشنز اس بات کی عکاس ہیں کہ اس یونیورسٹی میں معیار تعلیم اور قابل عمل ےتحقیق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاتا۔

انہوں نے اس شاندار کامیابی پر خواجہ فرید یونیورسٹی کی پوری ٹیم خصوصا کوالٹی انہاسمنٹ سیل ( کیو ای سی ) کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی ٹیم ورک اور بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ یاد رہے اس قبل بھی خواجہ فرید یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن، سائی میگو، یو آئی گرین میٹرک رینکنگز سمیت مختلف قومی وبین الاقوامی رینکنگز میں نہ صرف نمایاں پوزیشنز اپنے نام کیں بلکہ اپنی متعدد ہم عصر جامعات پر سبقت بھی حاصل کی۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں