خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں منعقدہ چوتھی عالمی کانفرنس اختتام پذیر

جمعہ 16 فروری 2024 21:56

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2024ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں منعقدہ چوتھی عالمی کانفرنس برائے فزیکل سائنسز و انجینئرنگ اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کے آخری روز ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنسز تعلیم و تحقیق میں وسعت کا باعث بنتی ہیں، خوشی ہے کہ خواجہ فرید یونیورسٹی نے ان کانفرنسز کی روایات قائم کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا رحیم یار خان ایک پسماندہ ضلع تصور ہوتا تھا تاہم خواجہ فرید یونیورسٹی کی وجہ سے اسے شہرت ملی ۔ مہمانان اعزازیہ میں یونیورسٹی آف ایمرسن کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے پر و وائس چانسلر ڈاکٹر محمد واجد شامل تھے۔ کانفرنس میں پاکستان بھر سے متعدد جامعات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ \378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں