رحیم یارخان،گو رنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکھر اڈہ میں شجر کاری مہم کا آغاز

بدھ 14 اگست 2019 18:00

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) گو رنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سکھر اڈہ رحیم یارخان میں شجر کاری مہم کا آغاز۔تفصیل کے مطابق پرنسپل نصرت چیمہ،وائس پرنسپل ثمینہ اختر،حاجی ارشاد اورتمام نان ٹیچنگ سٹاف نے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نصرت چیمہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام سرکاری ادارے شجر کاری مہم اور کلین اینڈگرین پاکستان مہم کوعملی جامہ پہنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کے کالج میں دو سو تیار درخت لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا ہے درخت قیمتی سرمایہ ہیں،جس کا کوئی نعم البدل نہیں اگرسوکھ بھی جاؤں تو ایندھن کا کام دیتی ہیں اوراگرجل کر کوئلہ بھی ہو جائیں تو بھی کسی نہ کسی انسانی کام آ ہی جاتے ہیں اسی لیے درخت ماحول کی خوبصورتی اور زندگی کی ضمانت ہیں اورآنیوالی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں