رحیم یار خان،ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ سے والد کی وفات پرکمشنر بہاولپورڈویزن کی تعزیت

جمعرات 4 جون 2020 17:50

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کمشنر بہاولپورڈویزن آصف اقبال نے کہاہے کہ والدین کاکوئی نعم البدل نہیں، ماں باپ کی شفقت اورپیار دنیا میں کسی کونے سے نہیں ملتی، والدین ہی وہ ہستی ہیں جو اپنی زندگی اولاد کے مستقبل کے لیے صرف کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

چک نمبر 105پی میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے والدچوہدری بشیروڑائچ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کے دوران گفتگوکرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم چوہدری بشیروڑائچ کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں