رحیم یار خان میں آئے روز لاقانونیت کیخلاف وکلا (آج) عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے

منگل 10 جولائی 2018 17:00

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) رحیم یار خان میں آئے روز لاقانونیت۔ دن دہاڑے دہشت گردی اور کچہ کے علاقے میں شہریوں کے اغواء برائے تاوان کے واقعات کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے (آج) 11جولائی بروزبدھ کو وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

جزل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان مبشر نذیر لاڑ کی پریس ریلیز کے مطابق رحیم یار خان کے سیکورٹی ادارے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں