ڈپٹی کمشنر کا سب رجسٹرار آفس رحیم یار خان کا اچا نک دورہ

منگل 18 ستمبر 2018 23:09

رحیم یار خان۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے سب رجسٹرار آفس رحیم یار خان کے سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے رجسٹری کے تمام مراحل کا از خود جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے حصول رجسٹری کے لئے آئے افراد اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر رجسٹری کے لئے ایکسائز کی جانب سے جاری این او سی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمہ ایکسائز اندر ایک یوم این او سی متعلقہ شخص کو فراہم کرے گا جبکہ تمام سب رجسٹرار آفس میں ایکسائز نادہندگان کی فہرستیں آویزاں کی جائیں تاکہ صرف ضر ورت کے حامل افراد ہی ایکسائز سے این او سی حاصل کریںجبکہ سب رجسٹرار غیر ضروری طور پر این او سی کے لئے سائلین کو مجبور نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران رجسٹری تمام سرکاری فیس بینک چالان کے تحت جمع کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سب رجسٹرار آفس میں کسی قسم کی بھی نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر شہریوں کی جانب سے موقع پر ہی عوامی مسائل حل اور رجسٹری مراحل میں آسانیاں پیدا کرنے پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سر کار ی دفاتروں کے وقار میں اضافہ اور عوام کو بغیر کسی ایجنٹ کے سروسز حصول میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں