رحیم یار خان، ایل ایچ وی اور مڈوائف کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

پیر 16 ستمبر 2019 23:29

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی کے ہال میں ایل ایچ وی اور مڈوائف کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈینیٹر ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹرصالح احمد،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ و ڈینگی فوکل پرسن چوہدری یوسف سعید نے خصوصی شرکت کی۔ماسٹر ٹرینر عامر رضا صدیق اورعدیل باسط نے غذااور غذائیت کے متعلق ایل ایچ ویز اورمڈوائف کو ٹریننگ دی۔

انہوں نے نوعمر لڑکیوں کو غذائی ضروریات غذا اورغذائیت کی کمی سے پیداہونے والی پیچیدگیوں بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صالح احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت ، صحت کی بنیادی سہولتیں لوگوں تک پہنچانے میں پوری طرح سرگرم عمل ہے ،یہ ٹریننگ بڑی اہمیت کی حامل ہے جس میں نوعمر حاملہ شادی شدہ لڑکیوں کی غذائی کمی کو دور کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا جارہاہے، ماں صحت مند ہوگی تو بچہ صحت مند ہوگا ،حاملہ مائوں میں غذائی قلت کودور کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ایل ایچ ویز گھر گھر جاکر آگاہی دے رہی ہیں، اس کے علاوہ ماں بچے کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہ کرنا بہت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہرسال ہزاروں حاملہ خواتین غذا کی کمی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،اس کے لیے تمام ایل ایچ ویز کو ٹریننگ دی جارہی ہے کہ وہ اپنے بنیادی مرکز صحت اور گھرگھر جاکر آگاہی فراہم کریں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں