ضلع کوڈینگی فری بنانے کے لئے سخت اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں،سی ای او ڈی ایچ اے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:07

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ضلع بھر کی تمام ہائوسنگ سوسائٹیز،کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ودیگر ایسے مقامات جہاں پانی کھڑے ہونے کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ ہے کو ڈینگی فری بنانے کے لئے سخت اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جبکہ عوامی آگاہی کے لئے بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مہم چلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے عوام میں ڈینگی بارے حفاظتی شعور اجاگر کرنے کے لئے مختلف مقامات پر پفلٹس تقسیم اور فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالہ سے حکومتی ہدایات پر عملدر آمد نہ کرنے اور غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میونسپل کمیٹیز و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایسے تمام مقامات کا وزٹ کر رہی ہے جہاں پر پانی کھڑ ے ہونے کی شکایات ہیں اور فوری طور پر ان علاقوں سے پانی خشک کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں