رحیم یارخان ،روٹری کلب(جناح)کا ماہانہ اجلاس

منگل 15 اکتوبر 2019 23:20

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) روٹری کلب(جناح)کا ماہانہ اجلاس صدر حافظ مدثر سہیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رواں منصوبوں کی رپورٹ پیش کی گئی، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے میڈم ثمینہ اشرف نے بتایا کہ ہمارے کلب نے اپنے تمام اہداف مکمل کر لئے ہیں ڈسٹرکٹ سے آنے والی میچنگ گرانٹ کے موصول ہوتے ہی یہ منصوبہ تکمیل کے تمام مراحل طے کر لے گا اور خواتین کے لیے اثاثہ ثابت ہو گا شجر کاری مہم کے فوکل پرسن سکندر علی چوہدری نے بتایا کہ روٹری کلب اور ٹی ایم اے کے باہمی اشتراک سے شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور کلب کی جانب سے تقریبا 500 درخت ٹی ایم اے کو تحفہ دئیے گئے ہیں۔

اجلاس میں شجر کاری مہم کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 1500 مزید درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیو کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر انوار الحق نے ماں اور بچے کی صحت اور ہیپاٹائٹس C کے حوالے سے آگہی مہم شروع کرنے کی تجویز پیش کی، صدر حافظ مدثر سہیل نے ڈی جی مبارک علی شاہد کے آئندہ ہفتے کلب وزٹ کے پروگرام پر مشاورت کی اور کہا کہ ڈی جی مبارک علی شاہد کا بھر پور استقبال کیا جائے گا، اجلاس میں نئے آنے والے ممبر وارث علی کا بھر پور استقبال کیا گیا اور روٹری کلب کے سینئر ممبرصادق ضیائ کو نمائندہ خصوصی نوائے وقت بننے پر مبارک باد دی گئی اور ممبران کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

اجلاس میں روٹرینزسکندرعلی چوہدری، سعدیہ ثمرین،سہیل اختر چوہدری اور محمد وارث بھی موجود تھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں