میرٹ پر کام کر کے عوام الناس کو یکساں طور پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،ڈی پی او رحیم یار خان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:56

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی پی اورحیم یار خان امیر تیمور خان نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی، علماء، وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ محض میرٹ پر کام کر کے عوام الناس کو یکساں طور پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اہلکار اپنے آپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں ہمارا کام عوام کے لیے سہولت اور آسانی پیدا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر پہنچنے ایس پی فراز احمد کے ہمراہ پر پرسنل سٹاف ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز سے ہونے والی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سوسائٹی کا اہم ترین ادارہ جس کے بغیر معاشرہ نا مکمل کیونکہ پولیس معاشرہ میں امن امان اور انصاف کی فراہمی اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے ہم سب کو اپنے اپنے عہدے کے مطابق اپنے حصے کا کام کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کمی کوتاہی ان کے لیے ناقابل برداشت امر ہو گا۔ تمام پولیس افسران و اہلکار جس جگہ کام کر رہے ہیں ان کے لیے برابر ہیں لیکن انہیں اپنی کارکردگی سے اپنے آپ کو اس کا اہل ثابت کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سول سوسائٹی ، وکلاء اور علماء کا ان کے ساتھ سابقہ تعیناتیوں میں بہت اچھا ساتھ رہا ہے اور رحیم یارخان میں بھی رہے گا ہم اپنی کارکردگی سے عوام کو احساس تحفظ دیں گے۔

میرٹ کے سوا کوئی راستہ ہے اور نہ کسی کو اختیار کرنے کی اجزت دیتا ہوں اس لیے ہر قدم میرٹ اور انصاف کے لیے اٹھایا جائے ہمارا کام عوام کی جان ومال ، عزت و آبرو کا تحفظ ، معاشرہ میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور انصاف کی فراہمی کویکساں طور پر یقینی بنانا ہے ان اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کریں تاکہ عوام کو سہولت اور آسانیاں دی جائیں اور یہ ہم کریں گے۔

قبل ازیں انہوں نے خود ہی تلاوت کلام پاک کر کے میٹنگ کا آغاز کیا جبکہ دفتر پہنچنے پر ایس پی فراز احمد ، پی ایس او عبدالہادی ، آفس سپریٹنڈنٹ خان محمد ، ریڈر محمد یوسف ، او ایس آئی شہزاد ارشد ، لائن آفیسر اللہ وسایا ، انچارج ایلیٹ فورس محمد منیر ، پی اے طاہر لاشاری ، آئی ٹی سے محمد طاہر ، پی آر او ارشد نواز و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا اور اپنا تعارف پیش کیا۔ ضلع بھر کے پولیس افسران سے ہونے والی میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ نے شرکت کی جبکہ دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈی پی او امیر تیمور خان نے پولیس دستے کو بہترین سلامی پیش کرنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں