رحیم یار خان، پولیس پکار 15پر جھوٹی اطلاع دینے والے تین ملزمان گرفتار

پیر 20 جنوری 2020 23:01

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) پولیس پکار 15پر کمسن بچی سے زیادتی اورقتل و ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے 3ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اڈا گلمرگ کے رہائشی محمد عاصم نے پولیس پکار15پر اطلاع دی کہ اوباش ملزم نے کمسن بچی کو زیادتی کانشانہ بنایا ہے، اطلاع پاکر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور مکمل جانچ پڑتا ل کے بعد محمد عاصم کی جانب سے دی جانے والی پولیس پکار15پر کمسن بچی سے زیادتی کی اطلاع بوگس ثابت ہوئی جس پر پولیس نے محمد عاصم کو گرفتارکرلیا۔

اسی طرح محمد مراد ماچھی کے رہائشی محمد عارف اوراس کے ساتھی نے پولیس پکار 15پرقتل و ڈکیتی کی اطلاع دی جس پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم جانچ پڑتال کے بعد محمد عارف اور اس کے ساتھی کی جانب سے دی جانے والی قتل وڈکیتی کی اطلاع بے بنیاد ثابت ہوئی جس پرپولیس نے محمد عارف اور اس کے ساتھی کو بھی گرفتارکرلیا بعد ازاں پولیس پکار 15پر جھوٹی اطلاع دینے والے تینوں ملزمان کو حراست میں لے کران کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں