حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،چوہدری جاویداقبال

جمعرات 27 فروری 2020 19:25

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ نئی نسل کاتعلیمی مستقبل روشن ہو‘ معیاری تعلیم کی فراہمی سے ہی ترقی ممکن ہے‘ سرکاری وغیرسرکاری تعلیمی ادارے علم کے فروغ میں مل جل کرمثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرسیدسکول کے طلباء وطالبات کی تقریب تقسیم انعامات میں بطورمہمان خصوصی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں‘ طلباء وطالبات تعلیمی میدان میں پڑھ لکھ کرکامیابیاں سمیٹیں اورملک کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکریں‘بعدازاں انہوں نے سکول پرنسپل ملک عبدالغفورکے ہمراہ پوزیشن ہولڈرطلباء وطالبات میں ٹرافیاں اورانعامات بھی تقسیم کیے‘ اس موقع پرارشدمغل‘ طارق جٹ‘ حافظ مسعود‘ عبدالستارنیازی سمیت دیگربھی موجودتھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں