حکومت کروناوائر س کے خلاف بہتر اندازمیں کام کر رہی ہے،پی ٹی آئی رہنماچوہدری ظفر

پیر 30 مارچ 2020 18:19

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) سابق وفاقی وزیر مملکت امور داخلہ وضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری ظفر نے کہا کہ پوزیشن حالات کی سنگینی کو سمجھے یہ وقت سیاست کا نہیں،سیاست نہیں انسانیت سب سے پہلے مقدم ہے حکومت کرونا وائر س کے خلاف بہتر اندازمیں کام کر رہی ہے،عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کا ہرسطح پر ساتھ دے،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان،ورزاء اورمشیر عوام کو کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیرکی آگاہی کے لئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما شہروز وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تراقدمات عوام کے وسیع تر مفادمیں ہے،عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کا ساتھ دیں،حکومت کرونا سے بچاؤ کی لئے ہر سطح پر آگاہی مہم چلا رہی ہے، احتیاط سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم کیا جا سکتا ہے،مزدورطبقے کو ریلیف کے لئے حکو مت لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں