رحیم یار خان، صادق آباد اور لیاقت پورکی 4 نہروں میں 20 سے 60 فٹ شگاف پڑگئے

ہفتہ 19 جون 2021 18:20

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) رحیم یار خان، صادق آباد اور لیاقت پورکی 4 نہروں میں 20 سے 60 فٹ شگاف پڑگئے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق شگاف ترنڈہ نہر، فقیراں نہر، ملوک نہر اور 3 آر کینال میں پڑے جس سے سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں اور کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کی بارش سے پشتے کمزور ہونے اورکئی مقامات پر درخت گرنے سے نہروں میں شگاف پڑے ،مقامی افراد اور آبپاشی کاعملہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں