رحیم یار خان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،فروری میں 363مجرمان اشتہاریوں سمیت694ملزمان گرفتار اورمال مسروقہ برآمد

منگل 12 مارچ 2024 23:25

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) رحیم یار خان پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے فروری میں363مجرمان اشتہاریوں سمیت694ملزمان کو گرفتار کرلیا اورمال مسروقہ برآمد کرلیا ہے،پولیس نے363 مجرمان اشتہاریوں سمیت 694 ملزمان کوگرفتارکرلیا، 2 کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں سرکل پولیس افسران کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ماہ فروری 2024 کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں کی جانے والی کارروائیوں 363 مجرمان اشتہاریوں سمیت 694 ملزمان کو گرفتار کیا، جرائم پیشہ گینگ کے 3 اراکین، 34 عدالتی مفروران اور 3 عادی و ریکارڈی ملزمان بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے عوام کا چوری شدہ و لوٹا گیا مال مسروقہ مالیتی 2 کروڑ 63 لاکھ، 46 ہزار 250 روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، اس دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 4 چالو بھٹی شراب، 2113 لیٹر کشید شدہ شراب، 834 لیٹر لہن، 11 کلو 90 گرام چرس، 23 کلو 486 گرام بھنگ اور 25 گرام کرسٹل آئس برآمد ہونے پر جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 2 کلاشن کوفس، 1 بندوق بارہ بور، 1 عدد رپیٹر، 31 پسٹل تیس بور، 8 کاربینز، 2 پسٹل نائن ایم ایم اور 123 روند و کارتوس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں