رحیم یارخان ، خواجہ فرید یونیورسٹی میں انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس بوائز چیمپئن شپ زون جے کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2022 14:05

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2022ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس بوائز چیمپئن شپ زون جے کا آغاز ہوگیا۔ مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیل کر کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران رہتے ہیں۔

صحت مند معاشروں کی تشکیل کے لئے اس طرح کے مقابلوں کا فروغ بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی طالب علموں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ جامعہ میں سگریٹ نوشی کی سخت ممانعت ہے اور یہ یونیورسٹی ڈرگ فری کیمپس کے اپنے عزم پر قائم ہے۔انہوں نے کہا مختلف جامعات سے آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی طالب علموں کو کھیل کے میدانوں میں نام پیدا کرنے کے لئے تمام تر مواقع فراہم کرتی رہے گی۔زون جے میں 4 جامعات حصہ لے رہی ہیں جن میں خواجہ فرید، نواز شریف یونیورسٹی، چولستان یونیورسٹی بہاول پور اور بہائوالدین یونیورسٹی ملتان شامل ہیں۔ \378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں