ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام لیزر رن اینڈ شوٹنگ سٹی ٹورچیمپئن شپ

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 22:43

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2023ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم میں پنجاب سپورٹس بورڈ اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے تعاون سے لیزر رن اینڈ شوٹنگ سٹی ٹورچیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوئے،ضلع کے سکولوں اور کالجز کے 500سے زائد ایتھلئیٹس نے حصہ لیا۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب چوہدری ظہور احمد کے ہمراہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

شکیل احمد بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب چوہدری ظہور احمد کے ہمراہ کامیاب ایتھلیٹس میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پینٹاتھلون گیمز نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب، سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھلاڑیوں کو جدید گیمز سے متعارف اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد میں تعاون کرنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب بالخصوس ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب چوہدری ظہور احمد کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ایونٹس کے انعقاد پر ضلعی سپورٹس آفیسر سمیت ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب چوہدری ظہور احمد نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے2ارب کی لاگت سے سپورٹس انڈولمنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس سے کھلاڑیوں کو سہولت اور امداد فراہم کی جائے گی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں