رحیم یارخان،نیشنل پینٹا تھالون چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں تقریب

پیر 18 دسمبر 2023 23:19

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) ماڈر ن پینٹا تھالون فیڈریشن پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام منعقدہ ساتویں نیشنل پینٹا تھالون لیزن رن سٹی ٹور چیمپئن شپ کے آفیشلز اور ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈر ن پینٹا تھالون فیڈریشن پاکستان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے بہترین ایونٹ کا انعقاد کیا۔

انہوں نے ملک بھر سے شرکت کرنے والے آفیشلز اور کھلاڑیوں سمیت ایونٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے اداروں اور شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ماڈر ن پینٹا تھالون فیڈریشن پاکستان چوہدری ظہور احمد نے کہا کہ رحیم یار خان میں بہت ٹیلنٹ ہے اور آئندہ سال 2024ء میں یورپ اور چین میں منعقدہ ایونٹ میں بہاولپور ڈویژن بالخصوص رحیم یار خان کے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، چیئر مین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی شکیل احمد بھٹی کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہمارے کھیلوں کے میدان آباد اور کھلاڑیوں کے لئے سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)محمد اشرف صالح سمیت تعاون کرنے والی شخصیات میاں سجاد علی، چوہدری گلزار ڈھلوں سمیت دیگر موجود تھے جنہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی جانب سے یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں