رحیم یارخان،سپورٹس جمنازیم میں جاری آل پنجاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتان نے اپنے نام کر لیا

جمعہ 22 دسمبر 2023 17:26

رحیم یارخان،سپورٹس جمنازیم میں جاری آل پنجاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتان نے اپنے نام کر لیا
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم میں جاری آل پنجاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ ملتان نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں ملتان نے خانیوال کو شکست دی جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے ہونے والے میچ میں رحیم یار خان نے راولپنڈی کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد رضا بٹ نے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مہمان اعزاز ایف ایف سی کے برگیڈیئر ( ر) طلعت محمود جنجوعہ کے ہمراہ ٹورنامنٹ جیتنے اور بالترتیب دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں میڈلز ، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔

ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ، دوسری پوزیشن پر 30 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 20 ہزار نقد انعام دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں