راجن پور میں ڈاکوؤں کی محکمہ آبپاشی کے عملے کو کام بند نہ کرنے پر قتل کی دھمکی

جمعرات 16 مئی 2024 18:35

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) راجن پور میں ڈاکوؤں نے محکمہ آبپاشی کے عملے کو کام بند نہ کرنے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ڈاکو جدید اسلحے کے ساتھ دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے نظر آرہے ہیں ،محکمہ آبپاشی کا عملہ پولیس کی نگرانی میں دریائے سندھ کے حفاظتی بند منچن پر کام کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں پر شدید فائرنگ بھی کی تھی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی کمین گاہ کو تباہ کردیا تھا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں