سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن عثمان کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ، انتظامات کاجائزہ لیا

سیکرٹری ہیلتھ نے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی ،ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے متعلق سوالات بھی کیے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی میڈیکل ٹیسٹنگ لیب میں حفاظتی پروٹوکول فالو نا کرنے پر انتظامیہ کی سرزنش ، سی ای او اٹک کو وارننگ فارمیسی میں ادویات کے کاؤنٹر پر آفیسرزکی عدم موجودگی پرغیر حاضرفارماسیسٹ کو معطل کر دیا، فارمیسی میں ادویات کی موجودگی مزید بہتر بنانے کا حکم

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر)محمد عثمان نے کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اٹک کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال انتظامات کا جائزہ لیا،ڈینگی کے مشتبہ مریضوں سے ملاقات کی ،سیکرٹری ہیلتھ نے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے متعلق سوالات بھی کیے ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے میڈیکل ٹیسٹنگ لیب میں حفاظتی پروٹوکول فالو نا کرنے پر انتظامیہ کی سرزنش کی ،ہسپتال میں روشنی کے نا منا سب انتظامات پر سی ای اواٹک کو وارننگ دی ۔فارمیسی میں ادویات کے کاؤنٹر پر آفیسرزکی عدم موجودگی پرغیر حاضرفارماسیسٹ کو معطل کر دیا،ہسپتال میں صفائی کے انتظامات، واٹرپلانٹس کے فلٹر تبدیل کرنے اور سیکورٹی انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ،ڈی سی اٹک کو فارمیسی میں ادویات کی موجودگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا ،اٹک میں موبائل میڈیکل یونٹ کو جلد از جلد فعال کرنے اور دور دراز علاقوں میں بھیجنے کی ہدایات جاری کیں ،سیکرٹری ہیلتھ نے ڈینگی کے مشتبہ مریضوں سے ملاقات اور کیس ریسپانس کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈینگی کے مریضوں کی معلومات راولپنڈی انتظامیہ کے ساتھ فوری طور پر شیئر کرنے کا حکم دیا گیا ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہ صحت سے متعلق درپیش مسائل کے حل میں عوام کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقنی بنائیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بتایاکہ صحت سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مسئلے میں لاپرواہی برادشت نہیں،اینٹی ڈینگی اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہ ہسپتالوں کی انتظامیہ چاق و چوبند دستے کی طرح مکمل مستعدی سے اپنے فرائض کو سرانجام دیں۔انہوںنے کہاکہ کام کو صرف ڈیوٹی سمجھ کر نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کے ساتھ کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں