غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ

منگل 12 مارچ 2024 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کا ملتان گیریژن کا دورہ ، یاد گارِ شہداء پر حاضری ،وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا ، طلبہ و طالبات نے فوجی سرگرمیوں کا عملی نمونہ بھی دیکھا ، کو ٹینک مینٹیننس اور موبائل ریمپ بنانے کی مشق کا مشاہدہ ۔

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے طلبہ و طا لبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریڑن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا، طلباء نے یاد گارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے ، اور وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی، طلباء کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہیں فوجی طرز زندگی اور روزمرہ کے معمول کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی، طلبہ و طالبات نے فوجی سرگرمیوں کا عملی نمونہ بھی دیکھا ، جس سے وہ خوب محظوظ اور متاثر ہوئے، طلباء کو اسالٹ کورس بھی دکھایا گیا، انہوں نے بکتربند گاڑیوں پر سیر بھی کی، طلباء کو ٹینک مینٹیننس اور موبائل ریمپ بنانے کی مشق دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

ان ایکٹوٹیز سے طلبہ و طالبات بہت متاثر ہوئے، اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر بہت سی ایکٹوٹیز دکھائی گئی ہیں۔ ہم نے عسکری ٹریننگ دیکھی اور پاک فوج کے وطن عزیز کے ساتھ جذبے نے ہمیں بہت متا ثر کیا، ہم پاک فوج کی ٹریننگ اور تربیتی معیار کو خوب سراہتے ہیں، ہماری پاک فوج کسی بھی دشمن کی فوج سے کم نہیں ہے اور وقت آنے پر ہماری حفاظت کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں