راولپنڈی ، چکری روڈپر ڈیوائیڈرنہ ہونے سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو گیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 16:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) چکری روڈپر ڈیوائیڈرلگانے کی بجائے کیٹ آئیز لگانے سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو گیا ،شہریوں نے توسیع شدہ چکری روڈ کے درمیان ڈیوائیڈر لگانے کا مطالبہ کر دیا ،سڑک پر کیٹ آئیز کی بجائے ڈیوائیڈر لگائے جائیں ،ڈیوائیڈرز کی عدم موجودگی میں حادثات بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔توسیعی کام کے آخری مراحل میں داخل چکری روڈ کے مکینوں سابق کونسلر و سماجی راہنماء ملک یاسر عرفات ،سجاد کھوکھر ،اشتیاق قادری ،مقصود احمد ،گلستان خان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چکری روڈ کے ارد گرد لاکھوں نفوس پر مشتمل درجنوں چھوٹی بڑی آبادیاں ہیں جبکہ سڑک کی تعمیر و توسیع کے بعد اسے ڈیوائیڈر لگا کر دو رویہ کرنے کی بجائے محض کیٹ آئیز کا ستعمال کیا جا رہا ہے جس سے حادثات مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے جبکہ اس طرح تجاوزات بھی اپنی جگہ برقرار رہیں گی اور ان کا خاتمہ نہ ہو سکے گا ۔

(جاری ہے)

ملک یاسر عرفات نے کہاکہ چکری روڈ کی توسیع سے کماحقہ استفادہ کے لیے حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ توسیع شدہ سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر لگا کر اسے کم از کم دو رویہ کیا جائے اور اگر طویل سڑک کو مکمل دو رویہ نہ بھی کیا جا سکے تو کم ازکم گنجان آباد مقامات بسکٹ فیکٹری چوک سے پیر مہر علی شاہ ٹائون تک سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر ضرور لگایا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں