شہرمیں غلط پارکنگ اور غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، سی ٹی او کی ہدایات

جمعہ 19 جنوری 2018 01:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ شہرمیں غلط پارکنگ ،ڈبل پارکنگ اور غیر قانونی اڈے یا غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے پارکنگ قوانین سے متعلق روڈ یوزرز کو آگاہی دی جائے تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ٹریفک روانی کو دور کیا جاسکے شہر میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم ورک کے ساتھ محنت سے کام کیا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی عدم دلچسپی ، غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ڈی ایس پیز اور انسپکٹر ز/ سیکٹر انچارجز کو شہر میں ٹریفک انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ کسی بھی جگہ پر ٹریفک پولیس کی وجہ سے ٹریفک رش یا ٹریفک بلاک کی شکایت ملی تو متعلقہ سرکل کا ڈی ایس پی اور سیکٹر انچارج انسپکٹر ذمہ دار ہونگے ٹریفک لاء انفورسمنٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے ساتھ ساتھ آن گرائونڈ شہریوں کو ٹریفک سہولیات سے مستفید کرنا ہے اس سلسلے میں ہر افسر اہلکار اپنی اپنی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دینے کے لئے بھر پور محنت کرے کیونکہ محنت میں عظمت ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہدنے شہر میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹریفک لاء انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق آگاہی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کے اندر اس بات کا شعور پیدا ہو کہ ٹریفک قوانین و روڈسیفٹی قوانین کی پابندی سے سفر میں آسانی اور محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں