ٓ راولپنڈی آرٹس کونسل میں اصلاحی وطنزومزاح پرمبنی کھیل ’منجی کتھے ڈاواں‘ پیش کیا گیا

آرٹس کونسل تمام فنکاروں کودستیاب وسائل میں رہ کرآگے بڑھنے کے مواقع مہیا کررہی ہے،وقاراحمد

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) سماجی مسائل کواجاگرکرنے اورعوام کوصاف ستھری تفریح مہیا کرنے کے لیے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام خوبصورت کھیل ’منجی کتھے ڈاواں‘ پیش کیا گیا۔یہ کھیل سماجی مسائل پرمبنی تھا جسے منورخان آفریدی نے تحریر کیا تھا اورہدایات سینئر آرٹسٹ فقیرحسین نے دی تھیں۔

(جاری ہے)

کھیل کے فنکاروں میں عامرچوہدری، شہزادمغل،ارشدخان،سلیم قریشی،ریحایوسف،ثنا وکی،،پرویزملک ،وکی، خاورایوب، صائمہ خان، ڈاکٹرشاہین، ہارون کیانی، فقیر حسین اوردیگرشامل تھے۔

اپنی نوعیت کے اس منفردکھیل میں رشوت خوروں کا انجام دکھایا گیا۔اگرکوئی شخص رشوت یا حرام کھاتا ہے ہے تودنیا میں ہی اللہ تعالیٰ اس کو کسی نہ کسی شکل میں سزاضروردیتاہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ ایسے کھیل پیش کیے جانے چاہیں جس سے کچھ نہ کچھ سیکھا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل تمام فنکاروں کودستیاب وسائل میں رہ کرآگے بڑھنے کے مواقع مہیا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں