راولپنڈی،صوبائی حکومت کی عدم توجہی

سستے ہفتہ وار بازاروں میں باعث سبزیاں وپھل غریبوں کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئیں

اتوار 20 جنوری 2019 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) صوبائی حکومت کے عوام کو ریلیف دینے کے بلندوبانگ نعروں کے باوجود راولپنڈی کی عوام کو سستے ہفتہ وار بازاروں میں بھی ریلیف نہ مل سکا صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث راولپنڈی کے ہفتہ وار بازاروں میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا جس کے باعث سبزیاں وپھل غریبوں کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئیں ہیں جبکہ ضلعی کی مجرمانہ غفلت سے راولپنڈی کے ہفتہ وار زاروں میں اشیاء خودر نوش کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ صفائی کا بھی کوئی انتظامات نہیں کئے گئے پورا بازار کچرے کا منظر پیش کرنے لگا اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑاجبکہ پھلوں اور سبزیوں کے سٹالوں پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث سٹالزبھی گندگی سے بھر گئے جبکہ انتظامیہ کے نمائندہ اپنی جگہوں پر موجود نہیں تھے انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرکے غریب شہریوں کا جینامحال بنا کر رکھ دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیاںسبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں جس کے باعث راولپنڈی میں قائم ہفتہ وار بازاروں اور عام مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ ہفتہ وار بازاروں اور عام مارکیٹ میںسبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں رہا جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق راولپنڈی کے ہفتہ وار بازاوں میں آلو 14روپے فی کلو پیاز 24روپے کلو ٹماٹر 30روپے لہسن 165روپے فی کلولیموں 50روپے کلو پالک 14سبزمرچ 40روپے بیگن 36روپے کلو کریلا 90روپے بھنڈی 136روپے فی کلو شملہ مرچ 76روپے کلو فراشبین 52کھیرا 48روپے فی کلو شلجم 16روپے ٹینڈہ 40روپے مٹر 26روپے کلو جبکہ فروٹ میں سیب 135روپے فی کلو کیلا 65روپے فی درجن امرود 50روپے کلو مالٹا 90روپے فی درجن کینو 90روپے فی درجن میں فروخت کئے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں