راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کاروائیاں جاری،قتل کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب گیٹیگریA'' ''کی اشتہاری مجرمہ گرفتار

بدھ 26 فروری 2020 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری،قتل کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب گیٹیگریA'' ''کی اشتہاری مجرمہ گرفتار، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث انتہائی مطلوب کیٹیگر ی ''A'' کی اشتہاری مجرمہ مسماة ثمینہ بی بی کوگرفتار کر لیا، اشتہاری مجرمہ 2019 سے قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھی، ایس پی نے مزید بتایا کہ اشتہاری مجرمہ کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈ کیے گئے جو اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئی،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمہ کو ٹریس کر کے گرفتارکیا، گرفتار اشتہاری مجرمہ سے تفتیش جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہاراور نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں انصاف کی فراہمی کیلئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ناگزیر ہوتی ہے اس لئے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں