راولپنڈی بھر میں 2640حادثات میں977ٹریفک،96آتشزدگی کے واقعات پیش آئے

جمعرات 6 اگست 2020 16:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ضلع بھر میں گذشتہ ماہ 2640حادثات میں977ٹریفک اور96آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جس کے دوران ریسکیو1122راولپنڈی نے دو ہزار سے زائد متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی نے ریسکیو1122راولپنڈی کی گزشتہ ماہ کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیاجس کا مقصد سروس کی کارکردگی بہتربنانا اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122راولپنڈی کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے گزشتہ ماہ جولائی میں راولپنڈی میں 2640ریسکیوآپریشن کے دوران2367ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں اس لیے انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ موجودہ وسائل کو مناسب حکمت عملی سے بروئے کار لائیں تاکہ ایمرجنسیز سے منظم انداز میں نبرد آزما ہوا جاسکے۔

(جاری ہے)

ریسکیوترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ2640ایمرجنسی کالز موصول ہوئی ان ایمرجنسی کالز میں سے 977روڈ ٹریفک حا دثات ، 96 چھوٹے بڑے آگ لگنے کے واقعات،05عمارات گرنے کے حادثات،300اسپیشل ریسکیو آپر یشن ،01پانی میں ڈوبنے کا واقعہ،05سلینڈر/گیس بلاسٹ کا واقعات، 1113میڈیکل ایمر جنسینزاور 143جرائم کے واقعات میں بر وقت رسپا نس کر کے ا مد اد فراہم کیں۔ترجمان ریسکیو راولپنڈی کا مزیدکہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں سب سے شرح موٹرسائیکل سواروں کی ہے اس لیے عوام الناس سے پرزور اپیل ہے کہ اپنی گاڑی /موٹرسائیکل کا مکینیکل کا م ناتجربہ کار اور کاہل مکینک سے ہرگز نہ کروائیں ۔

موٹرسائیکل سوار اپنی خفاظت کے لیے دوران سفربیک ویو مرر،انڈیکیٹراور ہیلمٹکے استعمال کو یقینی بنائیں اور ویل چین اور بریک زیادہ سے زیادہ پندرہ دن بعد کسی اچھے اور تجربہ کار مکینک سے لازمی چیک کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں