راولپنڈی،تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار،سامان بر آمد

اتوار 24 جنوری 2021 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتارکر کے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹے اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 03 ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں محسن، ابرار اور حاشر شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹے اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اوکینٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے اپنی جان کے ساتھ ساتھ عوام کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں