9 سالہ بچی شادی کی تقریب کے دوران لاپتہ ہو گئی

کمسن بچی کو زیادتی کے بعد بےدردی سے قتل کر دیا گیا،لاش چچ انٹرچینج کے قریب زیر تعمیر عمارت سے ملی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 1 مارچ 2021 14:29

9 سالہ بچی شادی کی تقریب کے دوران لاپتہ ہو گئی
ٹیکسلا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2021) ٹیکسلا میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل کر دی گئی۔متاثرہ بچی کے والد کے مطابق وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پنج دھیر گاؤں آئے تھے جہاں سے ان کی بیٹی لاہتہ ہو گئی۔

بعدازاں بچی کی لاش چچ انٹرچینج کے نزدیک ایک زیر تعمیر عماعت کے اندر سے ملی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کی۔طبی معائنے میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔بچی کو مبینہ طور پر گلا گھونٹ کا مارا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کرنے والے 03ملزمان گرفتارکرلئے،متاثرہ بچوں کے بھائی اور متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد ،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو 13سالہ متاثرہ بچے کے بھائی نے درخواست دی کہ کاشف اوراختر اس کے بھائی کو کام کے بہانے ورغلاکر بیٹھک میں لے گئے جہاں اس کو زیادتی کانشانہ بنایا ،جبکہ تھانہ گوجر خان پولیس کو08سالہ متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی جس کو اسکی چچی کا بھائی ذوہیب زبردستی گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 13سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کاشف اوراختر کو گرفتارکرلیا،جبکہ ایس ایچ او گوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 08سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم ذوہیب کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ اوزنے بتایاکہ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں