راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کیخلا ف کریک ڈاؤن جاری،09ملزمان گرفتار،چرس اورشراب برآمد

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلا ف جاری کریک ڈاؤن کے دوران09ملزمان گرفتارکر کے ڈیڑھ کلو کے قریب چرس اور28لیٹر شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ڈیڑھ کلو کے قریب چرس،28لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، تھانہ بنی پولیس نے بابر خان سی420 گرام چرس، عدیل سی380 گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے جلال مسیح سی120 گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے خرم شہزاد سی170گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے افضال احمد سی150 گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے محمد فاروق سی230گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے شکیل سی15لیٹر شراب، تھانہ نیوٹائون پولیس نے سجاد علی سی05لیٹر شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے یاسر محمود سی08لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں